قطر میں" ہدايت كی كلياں" كےعنوان سے قرآنی دورہ كا آغاز

IQNA

قطر میں" ہدايت كی كلياں" كےعنوان سے قرآنی دورہ كا آغاز

13:13 - January 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1730464
بين الاقوامی گروپ: شيخ عيد ويلفيئر انسٹی ٹيوٹ كے ذيلی ادارہ عباد الرحمن قرآن سنٹر كی طرف سے قطر میں " ہدايت كی كلياں" قرآنی پروگرام كا آغاز ہو گيا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") قطر كےروزنامہ "الشرق" كےمطابق پروگرام میں چھوٹے بچے قرآن حفظ كریں گے۔ عبادالرحمن قرآن سنٹر كےپرنسپل عبداللہ محمد النعمۃ نے بتايا ہےكہ پروگرام میں سات سے گيارہ سال تك كی عمر كےبچے شركت كر سكتے ہیں اور قرآن كريم كی درست قرأت داخلے كی شرائط میں سے ايك اہم شرط ہے۔ انھوں نے مزيد بتايا كہ پروگرام كا ہدف بچوں كے فارغ اوقات میں ان كو كلام الہی حفظ كرنے كی ترغيب دلانا ہے۔ عبداللہ محمد النعمۃ نے آخر میں بتايا كہ یہ دورہ ۲۶ دن تك جاری رہےگا۔ جس كے اختتام پر نماياں پوزيشن لينے والے بچوں كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
345936
نظرات بینندگان
captcha