بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطری اخبار" الشرق " نے لكھا ہے كہ عبداللہ بن حسين النعمہ نے اس بارے میں كہا ہے كہ قطركی فلاحی انجمن دو ملين ڈالر غزہ كی دس مساجد كی تعمير نو پر خرچ كرے گی تا كہ مساجد كو دوبارہ آباد كيا جا سكے۔ انھوں نے كہا كہ یہ اقدام اس غرض سے كيا جا رہا ہے كيونكہ اسلامی تعليمات میں مسجد كی بہت اہميت بيان كی گئی ہےاور اسے امت مسلمہ كی بيداری كی علامت قرار ديا گيا ہے۔ قطركی فلاحی انجمن كا یہ اقدام ملك كے مخير حضرات كےتعاون سےانجام پائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ غزہ كی مساجد كی تعمير نو كا كام جنگ بندی كے بعد شروع ہو گا۔
346896