امريكی كانگرس كی جانب سے اسرائيلی جارحيت كی حمايت پوری انسانيت كے لیے شرمناك ہے

IQNA

10:33 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731797

امريكی كانگرس كی جانب سے اسرائيلی جارحيت كی حمايت پوری انسانيت كے لیے شرمناك ہے

بين الاقوامی گروپ: شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ محمد اسحاق فياض نے ۱۳ جنوری كو ايك بيان صادر كيا جس میں امريكی كانگريس كی جانب سےغزہ پر اسرائيل كی وحشيانہ كاروائيوں كی حمايت كو شرمناك قرار ديا ہے۔

(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "صوت العراق" كے مطابق نجف میں آيت اللہ فياض كے دفتر سے ايك بيان جاری ہوا ہے جس میں امريكی كانگريس كی جانب سے ايك قرارداد كے ذريعہ اسرائيلی حمايت كو شرمناك قرار ديا ہے۔ قرارداد میں اسرائيل كی جانب سے غزہ كی پٹی میں بسنے والے نہتے عوام كے قتل عام كو اسرائيل كا دفاعی حق قرار ديا گيا تھا۔ انھوں نے كہا كہ اگر كوئی فلسطينی وحشيانہ كاروائيوں كا شكار ہو تو امريكہ سميت ساری عالمی برادری سكوت اختيار كر ليتی ہے ليكن اگر كوئی فلسطينی مجاہد اپنے دفاع كی خاطر قيام كرتا ہے تو سب مل كر دہشت گردی كا راگ الاپنا شروع كر ديتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ حملے صرف فلسطين كی عزت وناموس پامال نہیں كررہے بلكہ پوری انسانيت كی شرافت كا جنازہ نكال رہے ہیں۔ آخر میں انھوں نےعالمی برادری اورامت مسلمہ سے اپيل كی كہ وہ اسرائيلی جارحيت كو فوری ختم كروانے میں اپنا كردار ادا كریں۔
347660

نظرات بینندگان
captcha