(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") قطر كےاخبار "الشرق" كے مطابق جلوس میں شركت كرنے والے افراد نے مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۲:۱۸ پرايك منٹ تك مكمل خاموشی اختيار كی جس كا مقصد اسرائيل كی جانب سے غزہ كےعوام اور طلباء پر ہونے والے مظالم كی جانب عالمی برادری كی توجہ دلانا تھی۔ اس طرح كے جلوس اس وقت نكلنا شروع ہوئےجب اسرائيل كی جانب سے غزہ كے تعليمی اداروں كو نشانہ بنانا شروع كيا گيا۔ جلوس میں تمام سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے طلباء نے بھر پور شركت كر كے غزہ كے طلبا كے ساتھ اظہار يكجہتی كيا۔
347452