غزہ كے تعليمی اداروں كے حق میں قطر كےطلبا كا احتجاجی جلوس

IQNA

غزہ كے تعليمی اداروں كے حق میں قطر كےطلبا كا احتجاجی جلوس

10:31 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731804
بين الاقوامی گروپ: بين الاقوامی سطح پر غزہ كے تعليمی اداروں كے دفاع كے لیے ہونے والے اقدامات كی حمايت كرتے ہوئے قطر كے طلباء نے ۱۳ جنوری كی صبح احتجاجی مظاہرہ كيا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") قطر كےاخبار "الشرق" كے مطابق جلوس میں شركت كرنے والے افراد نے مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۲:۱۸ پرايك منٹ تك مكمل خاموشی اختيار كی جس كا مقصد اسرائيل كی جانب سے غزہ كےعوام اور طلباء پر ہونے والے مظالم كی جانب عالمی برادری كی توجہ دلانا تھی۔ اس طرح كے جلوس اس وقت نكلنا شروع ہوئےجب اسرائيل كی جانب سے غزہ كے تعليمی اداروں كو نشانہ بنانا شروع كيا گيا۔ جلوس میں تمام سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے طلباء نے بھر پور شركت كر كے غزہ كے طلبا كے ساتھ اظہار يكجہتی كيا۔
347452
نظرات بینندگان
captcha