بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "العرب آن لائن" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ فرانس كی بڑی مسجد كی جانب سے ايك بيان صادر كيا گيا ہے جس میں عالمی برادری اور فرانسيسی صدر نيكولس سركوزی سےمطالبہ كيا گيا ہے غزہ كے بحران كے خاتمہ اورعلاقے میں قيام امن كے لیے بھرپور كوشش كریں۔ بيان میں فرانسيسی مسلمانوں سے اپيل كی گئی ہے كہ غزہ پر اسرائيلی جارحيت كےخلاف احتجاج میں امن و امان كا خيال ركھیں اور كسی بھی شدت پسندانہ كاروائی سےاجتناب كریں۔ فرانسيسی مسلم انجمن كے سربراہ محمد موسوی نے غزہ كی مظلوم عوام كے لیے امدادی كاروائيوں كا مطالبہ بھی دہرايا اور فرانسيسی مسلمانوں سے كہا كہ غزہ كے عوام سے اظہار ہمدردی كے لیے یہوديوں كی عبادت گاہوں كو نقصان نہ پہنچائیں اور ہر قسم كی شدت پسندی سے اجتناب كریں كيونكہ اس قسم كے اقدامات كو بہانہ بنا كر یہودی شدت پسند مسلمانوں اور اسلام كی غلط تصوير پيش كرنے كی كوشش كریں گے۔ مسلم ادارے كی جانب سےغزہ پر اسرائيلی جارحيت كی شديد مذمت اور اسرائيل سےہر قسم كے تعلقات ختم كرنے كے اعلان كے علاوہ جنگی جرائم میں ملوث اسرائيليوں پر جنگی جرائم كی عدالت میں مقدمہ چلانے كی اپيل بھی كی گئی ۔
349331