بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كی پوليس نے قطيف میں عزاداری سيد الشہداء پر حملہ كر كے لوگوں كومنتشر كرنے كےعلاوہ قطيف كےشيعہ سركردہ افراد كو گرفتار بھی كيا ہے۔ عزاداری كی یہ تقريب شہادت امام حسين كے ہفتم كی مناسبت سے منعقد كی گئی تھی ۔ ياد رہے كہ ۹ اور ۱۰ محرم كو بھی سعودی عرب كی پوليس نے عزاداری سيدالشہداء كی مجالس پر حملہ كركے سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں میں موجودامام بارگاہوں كو بند كر ديا تھا۔
348965