﴿بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"﴾ خبررساں ويب سائٹ "الجزيرہ نیٹ" كے مطابق "ميك گل دو اسكوٹو بروكمين" نے بتايا كہ یہ اجلاس غيروابستہ ممالك كی تحريك كی درخواست پربلايا گيا تھا ۔ انھوں نے كہا كہ اجلاس میں غزہ كی پٹی پر اسرائيل كےمسلسل حملوں اورسلامتی كونسل كی قرار داد ۱۸۶۰ء كی كھلم كھلا خلاف ورزی كے بارے میں تبادلہ خيال كيا گيا۔ الجزيرہ نیٹ كے مطابق غير وابستہ ممالك كی تحريك نے مطالبہ كيا تھا كيا كہ غزہ میں جنگ بندی كے لیے اسرائيل كو مجبور كيا جائے كہ وہ سلامتی كونسل كی قرار داد ۱۸۶۰ پر عمل كرے۔ ۱۹۲ ممالك جنرل اسمبلی كے ركن ہیں اور امريكا كویہاں ویٹو كا حق حاصل نہیں ہے۔ غير وابستہ ممالك كی تحريك ۱۱۸ ممالك پر مشتمل ہے جو ترقی پزير ممالك كے سياسی، اقتصادی اورثقافتی تعلقات كی نمائندگی كرتی ہے۔ یہ تحريك "NAM"۱۹۶۱ء میں سرد جنگ كے دوران انڈيا كے جواہر لعل نہرو ، انڈونيشيا كے سوكارنو، مصر كے جمال عبدالناصر ، يوگو سلاویہ كے جنرل ٹیٹو كی باہمی كوششوں سے وجود میں آئی جس میں وہ ممالك شريك تھے جو نہ كيميونسٹ شمار ہوتے تھے اور نہ ہی سرمایہ دارانہ نظام كے حامی خيال كئے جاتے تھے۔
348095