بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" فرانسيسی سركاری خبررساں ادارہ " AFP" كے مطابق فرانس كے شہر " رون اور آلپ" كی مسلم كونسل كے صدر نے مسلمانوں اور یہوديوں سے پر امن رہنے كی اپيل كی ہے اور كہا ہے كہ فلسطين میں جاری غير مساوی اور ناموزون جنگ پر احتجاج سب كا حق ہے اور تمام ائمہ جماعت سےاپيل كی جاتی ہے كہ وہ اس كی تشريح اور تشہير كریں ليكن اس سياسی جنگ كو ہرگز مذہبی جنگ میں تبديل نہ ہونےدیں۔ انھوں نے اميد ظاہر كی كہ فرانس میں ہونے والی ہر قسم كی نسل پرستی كو ہوا دينے والے اقدام كی مذمت كی جائيگی اور اس قسم كے افراد كو جو نسل پرستی كی پشت پناہی كر رہے ہیں فوری گرفتار كيا جائے۔ كونسل نے یہودی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسلام ايسے اقدامات كی ہرگز اجازت نہیں ديتا ،ايسے اقدامات سے فلسطين كے حالات مزيد بگڑنے كا خدشہ ہے۔
348943