بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےخبررساں ايجنسی " اصوات العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ سيد كاظم حائری نے كہا كہ جو كچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ جنگی جرائم ہیں۔ انھوں نے اعلان كيا كہ وہ كام جو اسرائيل كے استحكام كا سبب بنے مسلمانوں پر حرام ہے۔ انھوں نے بيانیے میں مزيد كہا كہ جن اسلامی ممالك كے اسرائيل سے سياسی اور سفارتی تعلقات ہیں انھیں چاہیے كہ وہ اسرائيل كے ساتھ اپنے تعلقات كو فوراً ختم كریں اور اسرائيل كے سفيروں كو اپنے ملكوں سے نكال باہر كریں۔ انھوں نے عرب ممالك سے درخواست كی كہ وہ مظلوم فلسطينيوں كی ہر قسم كی امداد كریں۔ انھوں نے حكومت مصر سے بھی درخواست كی كہ وہ رفح كے راستے كو كھلا ركھے تاكہ غزہ كے مظلوموں تك امداد پہنچ سكے۔
349685