بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " The News" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان كے وزير مذہبی امور جناب " سيد حماد كاظمی " نے قومی اسمبلی میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس كے بعد حكومت قرآن مجيد كی اشاعت میں استعمال ہونے والے كاغذ پر كڑی نظر ركھے گی اور جو پبلشرز قرآن مجيد كی اشاعت كے لیے غير معياری كاغذ استعمال كریں گے ان كے خلاف عدالتی كاروائی كی جائےگی۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اس سے پہلے قرآن مجيد كی اشاعت میں غير معياری كاغذ استعمال كرنے والوں كو ۵ ہزار روپیہ جرمانہ اور تين سال قيد تھی۔ اور ہم اس جرمانے كو بڑھا كر ۵۰ ہزار روپیہ كر دیں گے۔ پاكستانی قوانين كے مطابق پبلشرز كے لیے ضروری ہے كہ وہ شائع ہونےوالے قرآن كےدو نسخے پاكستان كی وزارت مذہبی امور كو ارسال كریں۔
349623