بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" سعودی انٹرنيشنل نيوز ايجنسی " IINA"كےمطابق اس كانفرنس كا انعقاد اسلامی ترقی كی امريكی انجمن نے " بين الاقوامی مركز براے دينی گفتگو دوحہ" اور اقوام متحدہ كے ادارہ تہذيبی روابط كے تعاون سے عمل میں لايا گيا۔ اس سہ روز كانفرنس میں يورپ سے ۷۵، ايشيا اور اسلامی ممالك سے ۳۰۰ سے زائد مبلغين شركت كر رہے ہیں۔ جو اسلامی دنيا كو درپيش مشكلات جيسے شدت پسندی ، حقوق نسواں اور مغربی ممالك كے ساتھ روابط اور ان كے حل كے لیے تبادلہ خيال كریں گے۔ اس كے علاوہ اسلامی اور مغربی اقدار میں فرق ، اور ذرائع ابلاغ كے پروپيگنڈہ اور اس كے نتيجہ میں مغرب كے اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں بدلتے ہوئے افكار اس كانفرنس كے موضوعات رہیں گے۔ اس كانفرنس میں غزہ پر ہونے والے اسرائيلی حملے پر بھی بحث ہو گی۔ كانفرنس كا مقصد عالمی برادری كو باہمی رواداری اور امن و امان برقرار ركھنے كے لیے روشن اصولوں كی نشاندہی كرنا ہے۔
350008