بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" روزنامہ" ٹائمز آف انڈيا" كے مطابق مولانا خالد رشيد فيرنجی نے فتوا میں تاكيد كی ہے كہ تمام مسلمان اسرائيل كی غزہ میں ظالمانہ اور وحشيانہ كاروائيوں اور كس طرح سے معصوم بچوں كو فاسفورس بموں سے جلا كر راكھ كيا گيا كو مد نظر ركھتے ہوئے تمام اسرئيلی مصنوعات يا اسرائيل سے وابستہ دوسرے ممالك كی اشياء كو اپنے اوپر حرام كر لیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ اسلام ہر قسم كے رنگ و نسل، قوم وقبيلہ كے امتياز كو بالائے طاق ركھ كر تمام مسلمانوں كو اخوت كا درس ديتا ہے۔ اس لیے سب مسلمانوں پر فرض ہے كہ وہ اپنے فلسطينی مسلمان بھائيوں كے غم میں شريك ہو كر ان كی مشكلات كو رفع كرنے میں بھر پور مدد كریں۔
350012