بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" RIA Novosti" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ روس كے علماءكی تنظيم " CMR" نے اعلان كيا ہے كہ كتاب میں ان تمام مشكلات كا حل پيش كيا گيا كہ جن مشكلات كا مسلمانوں كو سامنا ہے۔ مذہبی رہنماوں اور دينی اداروں كے سربراہوں كو بھی كتاب كے مطالعے كی تاكيد كی گئی ہے۔ كتاب دو ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں قرآن وسنت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور دوسرے باب میں فروع دين كو بيان كيا گيا۔
351548