پاكستان میں " پيغام كربلا اور عصر حاضر" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:33 - January 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1734376

پاكستان میں " پيغام كربلا اور عصر حاضر" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۱۹ جنوری ۲۰۰۹ء كو پاكستان كےشہر پشاور میں " پيغام كربلا اور عصر حاضر" كےموضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے News The اخبار كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار پشاور يونيورسٹی میں منعقد ہوا جس میں پشاور يونيورسٹی كےطلباء اور پروفيسرز نےشركت كی۔ سيمينار میں مقررين نے واقعہ كربلا اور دنيائے اسلام كےموجودہ حالات كا تقابلی جائزہ ليا اور كہا كہ كربلا كا پيغام اتحاد اور برائيوں كےخلاف قيام ہے ۔ آج مسلمان اتحاد كے فقدان كی وجہ سے فلسطين، عراق ، افغانستان، اور كشمير میں اسلام دشمن عناصركی طرف سے حملوں كا شكار ہیں۔ سيمينار كےمقررين نے بے گناہ فلسطينيوں كے قتل عام پر بعض اسلامی ممالك كی طرف سے خاموشی پرافسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ اسرائيل نے جنگ میں تمام انسانی قوانين كو پامال كيا ہے۔
351474
نظرات بینندگان
captcha