مكہ مكرمہ میں بين الاقوامی " فتوا اور اس كے اصول" كانفرنس كا اختتام

IQNA

مكہ مكرمہ میں بين الاقوامی " فتوا اور اس كے اصول" كانفرنس كا اختتام

12:04 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1735026
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں بين الاقوامی " فتوا اور اس كے اصول" كانفرنس ۲۱جنوری كو اختتام پزير ہو گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" روزنامہ " Arabnews" كےمطابق كانفرنس میں شركت كرنے والے مفتی حضرات نے ايك بيان جاری كيا جس میں سانحہ غزہ اور اس كے نتيجہ میں سينكڑوں بے گناہ بچوں اور خواتين كے قتل عام كا سبب بننے والے افراد كو عالمی عدالت میں پيش كرنے كا مطالبہ كيا گيا۔ بيان میں فقہی يونيورسٹيوں اور فقہی اداروں سے بھی مطالبہ كيا گيا كہ وہ مسلمانوں كو درپيش دور حاضر كے اہم مسائل كے حل كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ اسی بيان میں اسلامی حكومتوں سے بھی مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ فتوا مراكز كی حمايت كریں اور ان كے لیے ايسا ماحول پيدا كریں جس میں وہ بغير كسی دباؤ كے اپنے فرائض انجام دے سكیں۔آخر میں مختلف اسلامی ممالك میں موجود فتوا مراكز كے درميان تعلقات كے فروغ كے لیے ايك اعلی سطح كا كميشن تشكيل دينے كا مطالبہ كيا گيا۔ ياد رہے اس كانفرنس میں پوری اسلامی دنيا سے تقريباً ۱۷۰ مفتيان اسلام نے شركت كی۔
351928

نظرات بینندگان
captcha