مصر میں " اسلامی طرز تفكر میں جدت" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

مصر میں " اسلامی طرز تفكر میں جدت" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

13:08 - January 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1736121
بين الاقوامی گروپ: مصر كے شہر اسكندریہ كے قومی كتابخانہ میں " اسلامی تفكر میں جدت" كےموضوع پر ايك بين الاقوامی كانفرنس شروع ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" مصری اخبار " الاخبار'' كے مطابق اس دو روزہ كانفرنس میں الازہر يونيورسٹی كےچانسلر " احمد الطيب" اسكندریہ كتابخانہ كےانچارج اسماعيل سراج الدين اور دوسرے اسلامی دانشور حضرات نےشركت كی۔ اصلاح اور جدت كے مكاتب ، جدت اور تہذيبی چيلنجز، فكری آزادی اور استبدادی مشكلات ،حال اور مستقبل كی اصلاح اور جدت، كانفرنس كے بينادی موضوع گفتگو رہے۔ اس كے علاوہ اسلامی تہذيب كا احيا اور اس كے عالمی تہذيبوں كے ساتھ روابط اور اسلامی فقہ میں فكری جدت كے موضوع بھی زير بحث رہے۔ الازہر يونيورسٹی كے چانسلر " احمد الطيب" نےفكری جدت كو اسلام كی اساس قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی شريعت میں جدت پيدا ہو جائے تو اسلام ايك " Active SYSTEM" میں تبديل ہو سكتا ہے۔ انھوں نےكہا كہ یہ اسلامی تفكر میں جدت كی مخالفت ہی تو ہے جن كی وجہ سے اسلام مسجدوں اور دينی رسومات میں مقيد ہو كر رہ گيا ہے۔ آخر میں بعض فقہا پر اعتراض كرتے ہوئے كہا كہ اجتہاد كا دروازہ ہميشہ كھلا ہے ورنہ اسلامی تہذيب و تفكر كبھی بھی اپنے زمانے میں زندگی كے تقاضوں كےساتھ ہماہنگی پيدا نہیں كر سكتے تھے۔
351897

نظرات بینندگان
captcha