سویڈن میں پيغمبر اسلام (ص) كی شخصت كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

سویڈن میں پيغمبر اسلام (ص) كی شخصت كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

13:35 - January 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1736611
بين الاقوامی گروپ: سویڈن كےدارالحكومت " اسٹاك ہوم'' میں پيغمبر اسلام (ص) كی شخصيت كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہوئی ہے۔ اس كانفرنس كا اہتمام سویڈن كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر اور اسلامی ثقافتی سنٹر نے باہمی تعاون سےكيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويت كی خبررساں ايجنسی (KUNA) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں سویڈن كے كچھ مسلمان مبلغين اور علماء اور دنيا ئے اسلام كے بعض مسلمان علماء اور اسكالرز نےشركت كی۔ اس كانفرنس میں سيرت و سنت پيغمبر اسلام (ص) كےاخلاقی فضائل اور پيغمبر اسلام (ص) كی شان میں گستاخی كرنے والوں كا جواب" جيسے موضوعات پر تقارير كی گيئں۔
353454
نظرات بینندگان
captcha