سعودی حكام كا اس ملك كی شيعہ قوم سے امتيازی سلوك كا اعتراف

IQNA

سعودی حكام كا اس ملك كی شيعہ قوم سے امتيازی سلوك كا اعتراف

12:36 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737110
بين الاقوامی گروپ: سعودی حكام نے پہلی مرتبہ اس ملك میں شيعہ برادری كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھنے كا اعتراف كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب میں شيعوں كےساتھ امتيازی سلوك پر مبنی اقوام متحدہ كی كمیٹی برائے حقوق بشر كی رپورٹ كی اشاعت كے بعد سعودی حكام نےاس كمیٹی كو ايك پيغام كے ذريعے يقين دہانی كرائی ہے كہ سعودی حكومت حقوق بشر اور معاشرتی آزاديوں كا ہر ممكن خيال ركھے گی۔ اقوام متحدہ كے كمشن برائے حقوق بشر نے ۲۴ جنوری ۲۰۰۹ء كو جنيوا میں ايك رپورٹ شائع كی ہے جس میں ذكر كيا ہے كہ سعودی عرب میں شيعہ قوم كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھا جاتا ہے اور عورتوں اور غير ملكی مزدوروں كے حقوق پامال كیے جاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں ذكر كيا گيا ہے كہ سعودی عرب معاشرتی اور شہری آزاديوں كے قانون كو پامال كرنے والا دنيا كا بد ترين ملك ہے۔
353875

نظرات بینندگان
captcha