غزہ كے بے گناہ بچوں كا قتل عام سوچا سمجھا منصوبہ تھا

IQNA

غزہ كے بے گناہ بچوں كا قتل عام سوچا سمجھا منصوبہ تھا

12:42 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737126
بين الاقوامی گروپ: واشنگٹن پوسٹ اپنے اداریے میں لكھا ہے كہ غزہ پر حملوں كے دوران اسرائيلی فوج نے فلسطينی بچوں اور عورتوں كا قتل عام جان بوجھ كر كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۶ جنوری ۲۰۰۹ء كو ڈيوڈ گروسمان نےوانشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ بچوں اور عورتوں كا قتل كسی تہذيب كی كاميابی شمار نہیں ہوتا اور غزہ كی جنگ میں اسرائيل كو ہی شكست ہوئی ہے۔ اس نےلكھا ہے كہ اسرائيلی افواج نے بچوں اور عورتوں كو نشانہ بنا كر دنيا كے سامنے اپنی شدت پسندی كا مظاہرہ كيا ہے اور اسرائيل سے دنيا كی نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈيوڈ گروسمان مزيد لكھتا ہے كہ اسرائيلی حكام یہ خيال كرتے ہیں كہ انھوں نےغزہ كی جنگ میں بے گناہ انسانوں كا قتل عام كر كے لبنان كی ۳۳ روزہ جنگ میں اپنی شكست كا بدلہ لے ليا ہے۔ ليكن دنيا كے كونے كونے سے بلند ہونے والی اسرائيلی جارحيت كے خلاف صدائے احتجاج نے اسرائيلی حكام كو پوری دنيا میں رسوا كر ديا ہے۔
354731
نظرات بینندگان
captcha