بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" (SPA) كے مطابق مراكش كےشہر رباط میں OIC كے ركن ممالك كے وزرائے اطلاعات و نشريات سے خطاب كرتے ہوئے احسان اوغلو نے كہا صیہونيوں نے فلسطين كو مٹانے اور بيت المقدس پر قبضے كے لیے انتہائی گھناؤنی سازشیں كر ركھی ہیں۔ جن كو بے نقاب كرنا تمام اسلامی ذرائع ابلاغ كا اولين فريضہ ہونا چاہیے۔ احسان اوغلو نے بين الاقوامی اسلامی ریڈيو چينلز اور بين الاقوامی اسلامی خبررساں ادارے IINA كی تنظيم نو اور ايك منظم يونين كی تشكيل پر زور ديتے ہوئے كہا كہ OIC كے ماہرين اس سلسلے میں ايك منشور ترتيب دے رہے ہیں۔ اسلامی سربراہی كانفرنس كے جنرل سيكرٹری نے اسلامی ذرائع ابلاغ كو نئے خطوط پر استوار كرنے كے لیے ايك امدادی فنڈ كی ضرورت پر بھی زور ديا۔
355573