سعودی عرب میں " اسلامی اقتصاد" كے عنوان پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

سعودی عرب میں " اسلامی اقتصاد" كے عنوان پر بين الاقوامی كانفرنس

12:12 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1737994
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر جدہ میں عالمی اقتصادی بحران كے حل كے لیے " اسلامی اقتصادی كانفرنس منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی " SPA" كے مطابق اس كانفرنس كا انعقاد بين الاقوامی اسلامی فقہ اسمبلی نےكيا تھا جس میں اسلامی ماہرين اقتصاديات اور دانشور حضرات نے شركت كی۔
موجود عالمی اقتصادی بحران كا تجزیہ اور اس كےحل میں اسلامی اقتصاد كا كردار ، اسلامی بينكاری و فنانس كمپنيوں كی حمايت ، اسلامی دنيا پر عالمی اقتصادی بحران كے اثرات كو كم كرنا اور اسلامی سرمایہ كاری كانفرنس كے بنيادی موضوعات رہے۔ كانفرنس میں اسلامی فنانس كمپنيوں اور اسلامی بينكاری كی شورای كے اركان ، اسلامی ترقياتی بينك سے وابستہ اسلامی تحقيقاتی مركز، ورلڈ اسلامك آرگنائزيشن كی عالمی انجمن اقتصاد و سرمایہ داری، عبدالعزيز يونيورسٹی سعودی عرب كے اسلامی تحقيقاتی مركز اور ام القری يونيورسٹی مكہ كے شعبہ اسلامی اقتصاد كی طرف سے عالمی مالی بحران كے حل میں اسلامی اقتصاد كےكردار كے موضوع پر مقالات بھيجے۔ بين الاقوامی اسلامی فقہ اسمبلی كے جنرل سيكرٹری عبدالسلام داود العبادی نے ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ اس كانفرنس كا ہدف اسلامی ممالك میں موجود اقتصادی نظٓام اور بينكاری كی حمايت اور عالمی مالی بحران كا مختلف زاويوں سے مطالعہ اور اس كا جامع حل پيش كرنا ہے۔
355063

نظرات بینندگان
captcha