پوپ نے ہولوكاسٹ كی نفی كرنے والے تين اطالوی پادريوں كو معاف كر ديا

IQNA

پوپ نے ہولوكاسٹ كی نفی كرنے والے تين اطالوی پادريوں كو معاف كر ديا

12:20 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1737995
بين الاقوامی گروپ: پوپ بينڈيكٹ نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں من گھڑت ہولوكاسٹ كی نفی كرنےوالے تين پادريوں كی معافی كا اعلان كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سعودی اخبار" الوطن" كے مطابق پوپ بينڈيكٹ نےعيسائی روحانی پيشوا ريچرڈ ويلسن اور دوسرے دو پادريوں كی معافی كا اعلان كيا ہے۔ ان افراد پر ہولو كاسٹ كےمنكر ہونے كی وجہ سے مقدمہ چل رہا تھا۔ پوپ بينڈيكٹ كے اس اقدام كی وجہ سے اٹلی كے یہودی عوام اور یہودی رہنماؤں كی طرف سے شديد اعتراضات كیے گیے ہیں حتی بعض شدت پسند یہوديوں كی جانب سے پوپ كے اس اقدام كو ویٹيكن كی طرف سے ہولوكاسٹ كی نفی قرار ديا جا رہا ہے۔ اٹلی میں یہودی رہنما" رنزوگاٹنگا' نےپوپ بينڈيكٹ سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ ايك باقاعدہ بيان جاری كرتے ہوئے ہولوكاسٹ اور دوسری جنگ عظيم میں ۶۰ لاكھ یہوديوں كے قتل عام كے متعلق اپنے موقف كی وضاحت كریں۔
355812

نظرات بینندگان
captcha