سوڈان میں انقلاب اسلامی ايران كے موضوع پر اخبارات وجرائد كی نمائش

IQNA

12:55 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1738035

سوڈان میں انقلاب اسلامی ايران كے موضوع پر اخبارات وجرائد كی نمائش

ثقافت و آرٹ گروپ: ۳۱ جنوری ۲۰۰۹ء كو سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں انقلاب اسلامی ايران كےموضوع پر اخبارات و جرائد كی نمائش منعقد كی جائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں سوڈان كے وہ اخبارات ركھے گئے ہیں جنہوں نے ۱۹۷۹ء كو انقلاب اسلامی ايران كے حوالے سے خبریں شائع كی تھیں۔ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد جوان نسل كو انقلاب اسلامی ايران سے آگاہ كرنا ہے۔ سوڈانی پرنٹ میڈيا كو انقلاب اسلامی ايرانی كی كوريج كے حوالے سے فراموش نہیں كيا جا سكتا كيونكہ سوڈانی اخبارات نے انقلاب اسلامی كی تحريك كے عروج كے وقت انقلاب اسلامی ايران كے حوالے سے خبریں شائع كر كے ملت ايران كے قيام سے اپنی حمايت كا اعلان كيا تھا۔
355970
نظرات بینندگان
captcha