بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " الجزيرہ نیٹ " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے جس میں بتايا گيا ہے كہ برطانوی یہوديوں نے BBC اور Sky News چينل كے دفاتر كے سامنے ايك احتجاجی مظاہرہ كيا جس میں ان چينلز كی طرف سے اہل غزہ كے لیے امدادی پروگراموں كے نشر نہ كرنے پر مذمت كی گئی۔ مظاہرين نے مختلف بينرز اٹھا ركھے تھے جن پر برطانوی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ كيا گيا تھا كہ وہ غزہ كی پٹی كے فلسطينيوں كے غم میں شريك ہوں اور ان كی امداد لیے لوگوں میں شعوربيدار كرنے والے پروگرام نشر كریں۔ برطانوی یہوديوں نے اقوام متحدہ اور ہلال احمر سے بھی مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطينی عوام كی امداد كے لیے ہنگامی بنيادوں پر كاروائياں شروع كریں۔
356678