كويتی پارليمنٹ میں شيعہ ممبران كا حكومت كو شيعہ قوم سے امتيازی سلوك كرنے پر انتباہ

IQNA

كويتی پارليمنٹ میں شيعہ ممبران كا حكومت كو شيعہ قوم سے امتيازی سلوك كرنے پر انتباہ

13:04 - February 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1739124
بين الاقوامی گروپ:۳۱جنوری ۲۰۰۹ء كو كويت كی پارليمنٹ میں شيعہ نمائندوں نے ايك مشتركہ بيانیے میں حكومت كو خبردار كيا ہےكہ وہ كويت كے شيعوں سے امتيازی سلوك روا ركھے ہوئے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الدار" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويتی پارليمنٹ میں شيعہ نمائندہ" صالح عاشور" نے كہا ہے كہ كويت میں شيعوں كو مساجد، امام بارگاہوں كی تعمير اور ديگر مذہبی رسومات كی ادائيگی میں حكومت كی طرف سے مشكلات كا سامنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ وزارت اوقاف اور ملك كےتمام اداروں كو كويت كے شيعوں كےبارے میں سياست میں تبديلی لاكر انہیں مساجد اور امام بارگاہوں كی تعمير كی اجازت دينی چاہیے اور سنی و شيعہ كو درميان فرق كا قائل نہیں ہونا چاہیے
ياد رہے كہ كويت كی بلدیہ نے المنقف" كےعلاقے میں شيعہ مسجد كی تعمير كی اجازت دی تھی ليكن بعد میں اس مسجد كی تعمير پر پابندی لگا دی۔
357336
نظرات بینندگان
captcha