كويت : "مغرب میں حقيقی اسلام كو كيسے متعارف كروايا جائے؟" كے عنوان پر عالمی كانفرنس

IQNA

كويت : "مغرب میں حقيقی اسلام كو كيسے متعارف كروايا جائے؟" كے عنوان پر عالمی كانفرنس

13:13 - February 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1739659
بين الاقوامی گروپ: " مغرب میں حقيقی اسلام كو كيسے متعارف كروايا جائے؟ " كےعنوان پر عالمی كانفرنس كا انعقاد كويت كی عالمی فقہ اسلامی كونسل نے كيا ہے جس پر نظارت كے فرائض كويتی وزير اعظم شيخ ناصر محمد احمد الصباح نے انجام دیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار "القبس" نےلكھا ہے كہ عالمی فقہ اسلامی كونسل كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ سيد ابوالقاسم ديباجی نے اس كانفرنس میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ مسلمان اقليتیں اور عالمی اسلامی ادارے مغرب میں مسلمانوں اور اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنے كے ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے مذكورہ كونسل كی ايك سالہ كاركردگی رپورٹ بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس كونسل نے مختلف مذاہب اسلامی كے پيروكاروں كے درميان اختلاف كو دور كرنے، غير مسلموں كےلیے اسلام كی درست تصوير پيش كرنے اور دينی اعتدال پسندی اور شدت پسندی سے مقابلے جيسے عناوين پر خاطر خواہ كام كيا ہے۔ لبنان میں صيدا شہر كے مفتی شيخ محمد عسيران نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مغربی شدت پسند گروپ ہميشہ یہ كوشش كرتے ہیں كہ وہ اسلام اور مسلمانوں كی طرف دہشت گردی اور شدت پسندی كی نسبت دیں اور مغربی میڈيا بھی اسی ہدف كو آگے بڑھانے میں سرگرم رہتا ہے۔
عالمی فقہ اسلامی كونسل مختلف مذاہب كےبرجستہ علماء پر مشتمل عالمی ادارہ ہے۔ جيسے۲۰۰۸ء میں پيرس میں تشكيل ديا گيااس ادارہ كے جنرل سيكرٹری كے لیے كويت كے آيت اللہ سيد ابوالقاسم ديباجی كا انتخاب كيا گيا ہے۔
357392

نظرات بینندگان
captcha