انگلينڈ كی مسلم آبادی میں اضافہ

IQNA

انگلينڈ كی مسلم آبادی میں اضافہ

13:18 - February 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1739668
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے نيشنل سروے سنٹر كی رپورٹ كے مطابق انگلينڈ میں گزشتہ چار سالوں كے دوران مسلمانوں كی تعداد میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Pakistan Daily" كے حوالے سے رپورٹ دی جسے لندن كے اخبار ٹائمز نے شائع كيا ہے كہ ۲۰۰۴ء سے ۲۰۰۸ء تك انگلينڈ میں مسلمانوں كی تعداد ۵ لاكھ سے بڑھ كر ۴۲ لاكھ تك پہنچ گئی ہے۔ انگلينڈ میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافے كی وجہ غير ملكی مسلمانوں كا انگلينڈ میں آباد ہونا اور دين اسلام كی مقبوليت میں اضافہ ہے۔ روزنامہ ٹائمز نے اس رپورٹ میں مزيد لكھا ہے كہ انگلينڈ كے مسلمان علماء نے اس ملك میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافے پر خوشی كا اظہار كيا ہے اور اميد ظاہر كی ہے كہ اس ملك میں مساجد اور اسلامی مراكز كی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ آكسفورڈ يونيورسٹی میں شماريات كے پروفيسر " ڈيوڈ كلمن" نے روزنامہ ٹائمز كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ انگلينڈ میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافے سے مسلمانوں كی سياسی قوت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ياد رہے كہ اسی دوران انگلينڈ میں عسيائيوں كی تعداد میں ۲۰ لاكھ كی كمی واقع ہوئی ہے۔
357477

نظرات بینندگان
captcha