بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ پيش كی ہے كہ ميری مكايس نے بيت القرآن كے دورے كے دوران قرآن كريم كے بے مثال قلمی نسخوں كا مشاہدہ كيا اور كہا كہ بيت القرآن میں قرآن كےقلمی نسخے اور اسلامی تاريخ میں اعلی اسلامی تہذيب و تمدن كی ترجمانی اور بحرينی عوام كی طرف سے اسلامی ورثہ كی حد درجہ حفاظت پر دلالت كرتا ہے۔ بيت القرآن كے بانی عبداللطيف جاسم كانو نےمركز كے ميوزيم ، كتب خانے" مسجد ، اسلامی آرٹ، قرآن اور دوسرے اسلامی قلمی نسخوں كے علاوہ محمد بن خليفہ آل خليفہ آڈیٹوريم كی تفصيلات بتائیں۔ انھوں نے كہا كہ منامہ میں بيت القرآن بنانے كا مقصد دنيا كو اسلامی تہذيب و تمدن سے آشنا كرنا اور قديمی اسلامی قلمی نسخوں كی حفاظت ہے۔ دورے كے آخر میں عبداللطيف جاسم كونو نے آئرلينڈ كے صدر كو بيت القرآن كی طرف سے مختلف كتابیں بھی پيش كیں۔
358679