تركمانستان میں ايرانی ہفتہ ثقافت كی نمائش كا افتتاح

IQNA

تركمانستان میں ايرانی ہفتہ ثقافت كی نمائش كا افتتاح

12:46 - February 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1740523
فن گروپ: ايران میں اسلامی انقلاب كی تيسویں سالگرہ كی مناسبت سے تركمانستان كے شہر " مرو" اور عشق آباد میں ايرانی ہفتہ ثقافت نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركمانستان میں ايرانی كونسل خانہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نمائش میں ايرانی ہنرمندوں كےقالين بافی ، كندہ كاری ار دوسرے مختلف ہاتھ سے بنے ہوئے ۲۳ فن پارے پيش كیے گئے۔ اس كے علاوہ تركمانستان كے شہر " دش آغوز" میں بھی ايرانی ہفتہ ثقافت كی نمائش كا افتتاح ہوا۔ ايرانی انقلاب كی دس روزہ تقريبات كےحوالے سے تركمانستان میں ايرانی كونسل خانہ نےتركمانستان میں مقيم مختلف ممالك كی ڈپلومیٹ شخصيات كے اہل خانہ كےلیے ۶ فروری، تركمانستان میں مقيم ايرانيوں كے لیے ۷ فروری، عشق آباد میں تحصيل علم كی خاطر مقيم ايرانيوں كے لیے ۹ فروری اور اعلی سياسی شخصيات كے لیے ۱۰ فروری كو اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے لیے خصوصی تقريبات كا اہتمام كيا ہے۔
358753
نظرات بینندگان
captcha