بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Daily Times" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان كی اسلامك آئیڈيولوجی كی طرف سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں مختلف اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے سفيروں نے شركت كی۔ كانفرنس كا مقصد فلسطين ، افغانستان ، عراق و كشمير اور مسلم امھ كو در پيش دوسرے مسائل كےحل كی تلاش اور عالمی برادری بالخصوص نئی امريكی حكومت كو اسكے راہ حل پيش كرنا ہے ۔ كانفرنس میں ايران، سعودی عرب، عراق ، ملائشيا، مراكش، نائجيريا، متحدہ عرب امارات ، امريكہ، جرمنی ،برطانیہ، جنوبی افريقہ، جاپان، روس اور كينیڈا كے سفيروں نے شركت كی اور عالمی امور كے ماہرين اور ممتاز اساتذہ نے كانفرنس میں خطاب كيا۔ آخر میں كانفرنس كے نتائج اوران مسائل سے مربوط رپورٹ عالمی اداروں جيسے يورپی يونين، اسلامی سربراہی كانفرنس اور اسلام آباد میں امريكی سفارت خانہ كو پيش كی گئی۔
358761