ہالينڈ كے اٹارنی جنرل نے ولڈرز كےخلاف فيصلے كو رد كر ديا

IQNA

ہالينڈ كے اٹارنی جنرل نے ولڈرز كےخلاف فيصلے كو رد كر ديا

13:36 - February 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1741213
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كے اٹارنی جنرل نے قرآن كے خلاف فلم "فتنہ" كے ہدايتكار گرٹ ولڈرز كے خلاف ہالينڈ كی ايك عدالت كے فيصلے كو رد كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " العرب آن لائن" كے حوالے سے بتايا ہے كہ گرٹ ولڈرز نے ہالينڈ كی ايك خبررساں ويب سائٹ كو دے گئے انٹرويو میں بتايا كہ اس كا وكيل اٹارنی جنرل كو اس بات پر قانع كرنے میں كامياب ہوا ہے كہ فتنہ فلم در حقيقت اظہار خيال كی آزادی كی غماز ہے اس لیے وہ عدالت كے فيصلے كو كا لعدم قرار دیں۔ ياد رہے امسٹرڈيم كی ايك عدالت نے اٹارنی جنرل سے درخواست كی تھی كہ وہ گرٹ ولڈرز كا قرآن كے خلاف فلم فتنہ ، توہين اسلام اور قرآن كا ہٹلر كی كتاب " ميری سرگزشت" سےتقابل كرنے پر اس كے خلاف سخت اقدامات كریں۔ ہالينڈ كی یہ عدالت پہلے بھی مقامی مسلمانوں كے بھر پور احتجاج پر گرٹ ولڈرزكو نسل پرست اور مجرم اعلان كر چكی ہے۔ دوسری طرف گرٹ ولڈررز نے اس فيصلے كو اظہار خيال كی آزادی كےمنافی قرار ديا ہے۔ گرٹ ولڈرز نےپچھلے سال ہالينڈ كی ايك ويب سائٹ پر اپنی فلم فتنہ نشر كی تھی جس میں قرآن كريم كو ايك فاشسٹ كتاب قرار ديا اور فلم میں قرآن سوزی كے سين فلمبند كیے جس پر پورے عالم اسلام میں شديد غم وغصہ كی لہر دوڑ گئی۔
359492

نظرات بینندگان
captcha