بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " SANA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ليگ كے جوائنٹ سيكرٹری جنرل محمد صبيح" Mohammad Soubeih" نے صیہونی حكومت كی جانب سے نسل پرستی پر مبنی پمفلٹ كی تقسيم پر كہا كہ كسی بھی نسل پرستی كی تبليغ كرنے يا ايسے كام كی حمايت كرنے والے فرد سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ دريائے اردن كے مغربی كنارہ كے یہودی رہنماوں كے سربراہ ڈائيوليور" نے اسرائيلی فوجيوں كو عام فلسطينی لوگوں اور عمومی مقامات پر بمباری كی كھلی اجازت دی ہے۔ ڈائيوليور، توريت كی آيات كا غلط مطلب پيش كر كے بچوں ، بوڑھوں اور خواتين كے قتل عام كو ضروری بتا رہا ہے۔ یہودی رہنماؤں كی طرف سے اس قسم كے احكامات پر تبصرہ كرتے ہوئے صبيح نے كہا كہ آيا ايسے احكامات پر عمل كر كے اسرائيلی فوجيوں نے اپنے دين كی مخالفت نہیں كی ہے؟ آيا بے گناہ افراد اور بے بس فلسطينی عوام كو قتل كرنا بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی اور انسانی حقوق كی سرعام پامالی نہیں؟
359442