بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے المنار كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تفسير كے مصنف مراكش كے ممتاز قرآنی محقق محمد عابد الجابری اس بات پر يقين ركھتے ہیں كہ قرآن كريم نبی اكرم(ص) پر ۲۰ سال كی مدت میں نازل ہوا ہے۔اور سوروں كا تسلسل نزول كے اعتبار سے انتہائی منطقی تسلسل ہے اور یہ تسلسل نبی اكرم (ص) كے زمانے میں ہونے والے واقعات كےمطابق ہے۔ تين جلدوں پر مشتمل تفسير قرآن كہ جس كی دو جلدیں اب تك سامنے آ چكی ہیں میں مصنف محمد عابد الجابری نے مختلف تفاسير پر تحقيق كرنے كے بعد آيات كی نزولی ترتيب كے اعتبار سے تفسير كی ہے۔ تفسير كی پہلی جلد ۵۲ سوروں پر مشتمل ہے جو سورہ علق سے سورہ يوسف تك ہے یہ جلد ۴۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ سوروں میں علق، مدثر ،مسد، تكوير ، اعلی ،ليل، فجر ، ضحٰی، شرح، عصر، عاريات، كوثر ، تكاثر، ماعون، كافرون ، فيل، فلق، ناس ، اخلاص، فاتحہ، رحمن ، نجم ، عبس، شمس، بروج، تين، قريش، قارعھ، زلزلھ، قيامت، ہمزہ، مرسلات، ق ، بلد، قلم، طارق، قمر، ص، اعراف، جن، يس، فرقان، فاطر، مريم، طھ، واقعھ، شعرا، نمل، قصص،يونس، ھود،يوسف، كی پہلی جلد میں تفسير كی گئی ہیں۔ ۴۳۱صفحات پر مشتمل دوسری جلد میں ۳۸سوروں، حجر سے حج تك كی تفسير كی گئی جس میں نبی كريم (ص) كے مختلف قبائل كےساتھ تعلقات شعب ابی طالب كےمحاصرے ، ہجرت حبشہ اور نبی كريم (ص) كی مدينہ ہجرت پر بحث كی گئی ہے۔
359694