امريكی رياست "ٹينيسی" " Tennessee" میں" اسلام سے آشنائی" كورس كا آغاز

IQNA

11:48 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741676

امريكی رياست "ٹينيسی" " Tennessee" میں" اسلام سے آشنائی" كورس كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ٹينيسی" كی ونڈر بيلٹ يونيورسٹی میں بالترتيب ۱۴ فروری ، ۲۱ فروری اور ۲۸ فروری كو " اسلام سے آشنائی" كورس كا آغاز ہو گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ويب سائٹ " Insidevandy" كے حوالے سے بتايا ہے كہ دورہ كا اہتمام " زيتوں اسلامی تعليمی مركز ،" دفتر برائے فروغ دين و مذہب " اور مسلم اسٹوڈنٹس يونين كی طرف سے كيا جا رہا ہے جس میں معتبر كتب سے اخذ شدہ اسلامی احكامات كی تفسير اور تعليم دی جائے گی۔ دورے كے انعقاد كا مقصد مقامی لوگوں كو اسلام اور اس كے احكام كی صحيح تعليم اور مختلف چيلنجوں كی طرف سےاسلام كے خلاف منفی پراپيگنڈہ كا مقابلہ كرنا ہے۔ دورہ میں تدريس كے فرائض مدينہ اسلامی يونيورسٹی كے فارغ التحصيل شيخ غياثی مكنزی انجام دیں گے۔ لوگوں كی گہری دلچسپی كی وجہ سے یہ كورس سال ۲۰۰۰ سے اب تك ہر سال منعقد ہورہا ہے۔
360248
نظرات بینندگان
captcha