اردگان كو خراج تحسين پيش كرنے كے لیے " فاتح ڈيووس" نامی ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

اردگان كو خراج تحسين پيش كرنے كے لیے " فاتح ڈيووس" نامی ويب سائٹ كا افتتاح

12:20 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741718
بين الاقوامی گروپ: تركی كے وزير اعظم " رجب طيب اردگان " كے ڈيووس اقتصادی فورم میں اسرائيل كے خلاف زبردست موقف پر انہیں خراج تحسين پيش كرنے كے لیے تركی كے جوانوں نے " فاتح ڈيووس" نامی ويب سائٹ كا افتتاح كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " قدس پريس" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ويب سائٹ میں اردگان كی مختلف سيميناروں ، اجلاس اور سياسی شخصيات سے ملاقاتوں كی تصاوير ركھی گئی ہیں۔ اور اس كے علاوہ ڈيووس كے اقتصادی فورم میں ترك وزير اعظم كی اسرائيل كے خلاف گفتگو بھی اس ويب سائٹ میں موجود ہے۔ " فاتح ڈيووس" ويب سائٹ میں ڈيووس اجلاس میں ترك وزير اعظم كے شجاعانہ اقدام اور اجلاس كے بائيكاٹ كی ویڈيو بھی ديكھی جا سكتی ہے۔ اس سائٹ كی طرف رجوع كرنے والے حضرات، اردگان كےڈيووس اقتصادی فورم میں اس اقدام پر اپنی نظر بھی بيان كر سكتے ہیں۔
ياد رہے كہ ۲۹ جنوری ۲۰۰۹ء كو تركی كے وزير اعظم نے ڈيووس اقتصادی فورم میں اسرائيلی صدر شمعون پيرز كو كہا تھا كہ " تم فقط بے گناہ بچوں اور عورتوں كو قتل كرنا جانتے ہو" اور احتجاج كرتے ہوئے اجلاس كا بائيكاٹ كر ديا تھا۔
360147
نظرات بینندگان
captcha