امريكی بينك كا باپردہ مسلمان خاتون كو بينكاری خدمات دينے سے انكار

IQNA

امريكی بينك كا باپردہ مسلمان خاتون كو بينكاری خدمات دينے سے انكار

13:04 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742208
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی رياست كيليفورنيا كے شہر سين ڈياگو میں " Credit Lyonnais" بينك نے ايك مسلمان با حجاب خاتون كو اس بينك كی بينكاری خدمات دينے سے انكار كر ديا جس پر امريكہ كی اسلامی روابط كونسل نے شديد اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے خبررساں ادارے" IINA" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " Credit LYonnais" بينك كے اس اقدام پر امريكہ كی روابط اسلامی كونسل نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں ذكر كيا گيا ہے كہ
مسلمان خاتون كو بينكاری خدمات نہ دينا شہری حقوق كی خلاف ورزی اور مذہبی جانبداری ہے۔ اس كونسل نے امريكہ كی وزارت قانون سے درخواست كی ہے كہ وہ اس مسئلے كی مكمل تحقيقات كرے اور اس غير انسانی نسل پرستی پر مشتمل اس اقدام میں ملوث افراد كے خلاف قانونی كاروائی كرے۔ ياد رہے كہ مذكورہ بينك نے اپنے اس اقدام كا دفاع كرتے ہوئے ايك بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ یہ اقدام اس بينك كےكاركنوں كو سيكورٹی فراہم كرنے كے لیے كيا گيا ہے اور امريكی شہريوں كےلیے ضروری ہے كہ وہ اس بينك كی مختلف برانچوں میں رجوع كےوقت ٹوپی ، سياہ چمشے اور اسكارف كے استعمال سے اجتناب كریں۔
360124

نظرات بینندگان
captcha