فلسطينی وزير اعظم كے سياسی مشير : اسرائيل كے غزہ پر حملے كےمقابلے میں عرب ليگ كا موقف كمزور تھا

IQNA

فلسطينی وزير اعظم كے سياسی مشير : اسرائيل كے غزہ پر حملے كےمقابلے میں عرب ليگ كا موقف كمزور تھا

13:07 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742214
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی وزيراعظم كےسياسی مشير " يوسف زرقۃ" نے كہا ہے كہ غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں عرب ليگ كےسربراہ " عمروموسی" كا اسرائيل كے بارے میں موقف بہت كمزور تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز " يوسف زرقۃ" نے نيوز چينل سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ غزہ پر اسرائيلی حملے كے دوران عمروموسی كا موقف انتہائی كمزور تھا اور ان كے منصب كےمناسب نہیں تھا۔ يوسف زرقۃ نے وضاحت كی كہ میں اعتراف كرتا ہوں كہ عمروموسی نے غزہ پر اسرائيلی حملوں كے آخری ايام میں بين الاقوامی سطح پر رابطے كیے ليكن حقيقت یہ ہے كہ یہ كوششیں سود آور ثابت نہیں ہوئیں۔ جبكہ فلسطين كے لوگوں كو توقع تھی كہ عرب ليگ غزہ پر اسرائيلی حملوں كےابتدائی دنوں میں ہی سفارتی كوششوں كا آغاز كر دے گی۔ يوسف زرقۃ نے آخر میں كہا كہ عمرو موسی نے ڈيووس اقتصادی فورم میں تركی وزير اعظم رجب طيب اردگان كے اسرائيل مخالف موقف كی تائيد نہ كر كے اور اس اجلاس كا بائيكاٹ نہ كر كے عرب ليگ كی عزت كوپامال كيا ہے۔
360754
نظرات بینندگان
captcha