بمبئی میں ايرانی كلچر ہاؤس نےانقلاب كی دس روزہ تقريبات كا اعلان كرديا

IQNA

بمبئی میں ايرانی كلچر ہاؤس نےانقلاب كی دس روزہ تقريبات كا اعلان كرديا

11:54 - February 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1742893
ادب و آرٹ گروپ: ايران میں اسلامی انقلاب كی تيسویں سالگرہ كی دس روزہ تقريبات كے مختلف پروگراموں كا بمبئی میں ايرانی كلچر ہاوس كی جانب سے اعلان كر ديا گيا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بمبئی ايران كلچر ہاؤس كے حوالے سے بتايا كہ ۶ اور ۷فروری كو ايرانی كلچر ہاؤس میں" اسلامی انقلاب میں علما كا كردار اور علمی اہداف كے حصول میں اسلامی انقلاب كی تاثير " كےموضوع پر كانفرنس ہو گی۔ ايران میں فلمی ہفتہ كی مناسبت سے فلم " چاند كے سائے تلے" بچہ اور جانباز" اس سادگی كے ساتھ" " یہاں روشی ہے" اور بہت دور بہت پاس" ۱۰ فروری سے ۱۵ فروری تك دكھائی جائیں گی۔ اس كے علاوہ ہفت روزہ "صداقت" میں اردو زبان میں ايرانی انقلاب كی تيسویں سالگرہ پر خصوصی شمارہ بھی ايرانی كلچر ہاؤس كے پروگرام كا حصہ ہے۔ اور اردو روزنامہ "انقلاب " میں اسلامی انقلاب كی دس روزہ تقريبات كے حوالے سے پونا، بينگلور اور ميسور میں مقيم ايرانی طلباء كے درميان مقالہ نويسی، افسانہ نويسی اورشعرگويی كے مقابلوں كاانعقاد بھی كيا گيا ہے۔
360201

نظرات بینندگان
captcha