ايران كے شہر كرمان میں دنيا كے ۷۰ كريكٹروں پر مشتمل نمائش

IQNA

ايران كے شہر كرمان میں دنيا كے ۷۰ كريكٹروں پر مشتمل نمائش

11:28 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743859
ادب وآرٹ گروپ: كرمان آرٹ كونسل كی جانب سے ايك نمائش كا اہتمام كيا گياہے جس میں دنيا كے ۷۰ كريكٹروں كو نمائش كے لیے پيش كيا جائيگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كرمان كوانٹرويو ديتے ہوئے كرمان آرٹ كونسل كے چيئرمين عباس سالاری نے كہا اہل غزہ كی حمايت كے حوالے سے منعقدہ اس نمائش میں دنيا كے ۲۵ ممالك سے مختلف كريكٹرسٹ شركت كر رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ طنز اور تنقيد سے بھر پور ۷۰ كريكٹر نمائش میں پيش كیے جائیں گے جن كا مقصد اسرائيلی مظالم كے مقابلے میں عالمی آرٹسٹ برادری كا اصولی موقف پيش كرنا ہے۔ چيئرمين كرمان آرٹ كونسل نے بتايا كہ شركاء میں غزہ كی پٹی كے معروف كريكٹرسٹ مارسيوليكا جٹیٹ كوئسٹانا، اور اميد جوھا بھی اپنے فن پارے پيش كریں گے۔ یہ نمائش ۹ فروری سے ۱۵ فروری تك كرمان كے مہر نگار خانہ میں جاری رہے گی۔
361815

نظرات بینندگان
captcha