الجزائر میں " تقريب بين مذاہب" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

12:18 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743927

الجزائر میں " تقريب بين مذاہب" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

بين الاقوامی گروپ: اس سال ۲۴ مارچ سے ۳۰ مارچ تك الجزائر كےشہر "مستغانم" میں " تقريب بين مذاہب" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہو گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نےسعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس كا اہتمام الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور اور عربی و اسلامی ممالك كے علماء ، فقہا، اور دانشوروں كے باہمی تعاون سے كر رہے ہیں۔ اس ۶ روزہ كانفرنس میں مندرجہ ذيل موضوعات پر گفتگو ہو گی۔ امت اسلام كی وحدت كو مضبوط كرنے كے لیے طريقہ كار پر غور و فكر، مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان رابطہ بڑہانا ، تفرقہ و انتشار سےمقابلہ، مذہبی شدت پسندی سےمقابلہ اور اسلامی تعليمات كے متعلق بدگمانيوں كا ازالہ وغيرہ
362371

نظرات بینندگان
captcha