جرمنی كے شہر ھانوفز میں ايك نمائش میں پہلی بار " اسلامی تعليم"نامی كتاب كو پيش كيا گيا

IQNA

جرمنی كے شہر ھانوفز میں ايك نمائش میں پہلی بار " اسلامی تعليم"نامی كتاب كو پيش كيا گيا

12:24 - February 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1744574
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے بچوں كو اسلامی تعليمات سے روشناس كرانے كے موضوع پر جرمن زبان میں لكھی گئی "اسلامی تعليم" نامی كتاب جرمنی كے شہر ھانوفر میں جاری درسی كتابوں میں نمائش ' ويداكٹا" میں پيش كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی "ڈويچولہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كتاب میں بچوں كو اسلام و ديگر مذاہب اور مختلف تہذيبوں كے بارے میں مناسب اطلاعات فراہم كی گئی ہیں۔ نيز اس كتاب میں اسلامی عبادات و شعاير كی انجام دہی كے صحيح طريقے بتائے گئے ہیں۔ كتاب كا ہدف مغرب میں مسيحيت سے متاثر معاشرے میں مسلمان بچوں كو ان كی دينی شناخت كو محفوظ ركھنا ہے اور اس كے علاوہ كتاب میں دوسرے اديان اور تہذيبوں سے تعلق ركھنے والے افراد كے ساتھ اسلام كی روشنی میں باہمی زندگی كے اصول بھی بيان كیے گئے ہیں۔ اس كتاب كو جرمنی كے پرائمری اسكولوں كے نصاب میں شامل كرنے كی منصوبہ بندی كی جا رہی ہےكيونكہ كتاب میں شرعی احكام ہی نہیں بلكہ اسلام میں مذہبی اختلافات،فرقہ واريت كے خاتمے اور دوسرے اديان سے گفتگو پر زور ديا گيا ہے۔ " اسلامی تعليم" نامی كتاب كو مغربی جرمنی كے شہر اولڈ نبرگ كے ايك ناشر نے شائع كی ہے جو عنقريب پہلی اور دوسری كلاس كے نصاب میں شامل كر دی جائے گی۔
362795
نظرات بینندگان
captcha