بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (ISESCO) كے حوالے سے كہا ہے عالمی حقوق انسانی كی تنظيموں اور ماہرين كےعلاوہ اسرائيل كی انسانيت كے خلاف جارحيت كےعينی شاہدين كا ايك گروہ اس عالمی كانفرنس میں شريك ہوں گے اور اسرائيل كےجارحانہ حملوں اور جنگی جرائم كا مختلف حوالوں سےتجزیہ كریں گے اور اسرائيل كے جنگی جرائم سے نمٹنے اور غزہ كے مظلوم لوگوں كی دادرس كے لیے مناسب راہ حل پر تبصرہ كریں گے۔ دوسری طرف اس كانفرنس كی شريك عالمی انجمنوں كا ارادہ ہے كہ وہ عام لوگوں كے قتل عام كےاسناد مدارك اور حقوق انسانی كی پامالی كے بارے میں شواہد جمع كریں اور انہیں عالمی عدالت كو پيش كریں تاكہ اسرائيلی جنگی جرائم كی قانونی چارہ جوئی كی جا سكے۔
363364