بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الوطن" نے لكھا ہے كہ جرمنی كی رياست " ھيسن" میں صارفين كی سہولت كےمركز نے كہا ہے كہ اس ويب سائٹ پر ان جرمن كمپنيوں كے نام موجود ہیں جو شريعت اسلامی كے احكام كے مطابق غذائی اشياء فراہم كرتی ہیں۔ اس ويب سائٹ میں ۱۲۰ جرمن كمپنيوں كے نام ہیں جو بچوں كی غذا اور منجمد غذائی اشياء فراہم كرنے میں فعال ہیں۔ یہ كمپنياں حيوانات كو احكام اسلامی كے مطابق ذبح كرتی ہیں اور گوشت سے تيار كی جانے والی اشياء میں خنزير كے گوشت كو استعمال نہیں كرتیں۔ اس ويب سائٹ پر مختلف غذائی اشياء كے بارے میں تفصيلی معلومات بھی حاصل كی جا سكتیں ہیں۔
363350