ناروے كی ليبرپارٹی نے درخواست كی كہ اس ملك میں پيش نمازوں كی تعليم و تربيت كا مركز تاسيس كياجائے

IQNA

13:36 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745590

ناروے كی ليبرپارٹی نے درخواست كی كہ اس ملك میں پيش نمازوں كی تعليم و تربيت كا مركز تاسيس كياجائے

بين الاقوامی گروپ: ۱۳ فروری ۲۰۰۹ء كو ناروے كی ليبرپارٹی نے ناروے كی حكومت سے درخواست كی ہے كہ اس ملك كے دارالحكومت " اسلو" كی يونيورسٹی میں مبلغين اور پيش نمازوں كی تعليم و تربيت كےلیے ايك مركز قائم كيا جائے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےسعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ليبرپارٹی كے اراكين نے اسلامی ممالك سےبھی درخواست كی ہے كہ وہ ناروے میں اس مركز كی تاسيس كے لیے ناروے حكومت سے علمی اور شرعی مسائل میں تعاون كریں۔ ہالينڈ كی ليبرپارٹی كےايك ركن " عبدالماجد جراد" نے كہا كہ ناروے كے مبلغين اور پيش نماز زيادہ تر غير ملكی ہیں اور وہ ناروے كی زبان اور ثقافت سے آگاہی نہیں ركھتے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ناروے میں مبلغين اور پيش نماز عربی زبان میں خطبے ديتے ہوئے اور ناروے كے مسلمان اور بالخصوص جديد نسل عربی زبان سے واقف نہیں ہے جس كی وجہ سے مبلغين اور پيش نمازوں كو مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے۔
363704

نظرات بینندگان
captcha