اسلامی انشورنس كمپنی كی خدمات كا برطانوی عوام كی طرف سےخير مقدم

IQNA

16:47 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745798

اسلامی انشورنس كمپنی كی خدمات كا برطانوی عوام كی طرف سےخير مقدم

بين الاقوامی گروپ: گاڑيوں كی اسلامی انشورنس كمپنی " سلوم حلال" كا برطانیہ كےمسلمانوں اور غير مسلموں میں بہت زيادہ استقبال كيا جا رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Islam Online" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ یہ كمپنی اصول اسلامی پر عمل پيرا ہےاور پہلی اسلامی انشورنس كمپنی ہے جس نےگاڑيوں كی انشورنس كا كام اس سال سے شروع كيا ہے اور مختصر مدت میں دوسری كمپنيوں كےمقابلے میں اسے بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔ اس كمپنی كے ملازمين پر اسلامی قوانين كی پابندی لازمی ہے اور جو لوگ اس انشورنس كمپنی كی خدمات لينا چاہتے ہیں انہیں بھی شريعت اسلامی كے قوانين كا پابند ہونا پڑے گا۔ اس اسلامی انشورنس كمپنی كے علاوہ اسلامی بينكوں نے بھی برطانیہ میں خاصا مقام حاصل كر ليا ہے اور اسلامی بينكاری پر مشتمل ۴ بينك اس ملك میں اپنی خدمات پيش كرتے ہیں۔
365172

نظرات بینندگان
captcha