بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Islam Online" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ یہ كمپنی اصول اسلامی پر عمل پيرا ہےاور پہلی اسلامی انشورنس كمپنی ہے جس نےگاڑيوں كی انشورنس كا كام اس سال سے شروع كيا ہے اور مختصر مدت میں دوسری كمپنيوں كےمقابلے میں اسے بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔ اس كمپنی كے ملازمين پر اسلامی قوانين كی پابندی لازمی ہے اور جو لوگ اس انشورنس كمپنی كی خدمات لينا چاہتے ہیں انہیں بھی شريعت اسلامی كے قوانين كا پابند ہونا پڑے گا۔ اس اسلامی انشورنس كمپنی كے علاوہ اسلامی بينكوں نے بھی برطانیہ میں خاصا مقام حاصل كر ليا ہے اور اسلامی بينكاری پر مشتمل ۴ بينك اس ملك میں اپنی خدمات پيش كرتے ہیں۔
365172