اسرائيل نے فلسطين كی علمی اور ثقافتی ميراث كو تباہ كر ديا

IQNA

16:50 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745804

اسرائيل نے فلسطين كی علمی اور ثقافتی ميراث كو تباہ كر ديا

بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كی غزہ پر ۲۲ روزہ جارحيت میں اسكولوں ، يونيورسٹيوں اور تعليمی اداروں كو بطور خاص نشانہ بنايا گيا جس سے فلسطين كی علمی اور ثقافتی ميراث تباہ و برباد ہو كر رہ گئی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "العرب آن لائن" نے لكھا ہے كہ عرب و كلاء يونين كے جوائنٹ سيكرٹری عبدالعظيم المغربی نے مراكش كے دارالحكومت رباط میں ہونے والی اسرائيلی جنگی جرائم اورقتل عام عالمی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عالمی قوانين فلسطين عوام كے آزادی اور استقلال كے حق پر تاكيد كرتے ہیں اور حقوق انسانی كے عالمی ادارے اسرائيل كے وحشيانہ جرائم كی تحقيقات كے لیے رپورٹیں تيار كریں اور عالمی عدالت میں حقوقی اسناد و مدارك پيش كر كے ان كےجرائم پر رسيدگی پر تاكيد كریں۔ اس كانفرنس میں دوسرے مختلف دانشوروں نے بھی اسرائيلی مظالم كےعنوان پر گفتگو كی اور عالمی اداروں پر زور ديا كہ وہ اسرائيلی كےخلاف كاروائی كے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال كریں اور عالمی عدالت كو اسناد و مدارك كے ساتھ اسرائيلی جرائم كی نشاندہی كریں۔
364631

نظرات بینندگان
captcha