افغانستان میں بغير متن كے تحريف شدہ قرآن مجيد كا ترجمہ شائع كرنے والوں كو ۲۰ سال قيد كا حكم

IQNA

16:21 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1746062

افغانستان میں بغير متن كے تحريف شدہ قرآن مجيد كا ترجمہ شائع كرنے والوں كو ۲۰ سال قيد كا حكم

بين الاقوامی گروپ: افغانستان كی ايك عدالت نے ۱۵ فروری ۲۰۰۹ء كو اپنے ايك فيصلے میں ان افراد كو ۲۰ سال قيد كی سزا سنائی ہے جنہوں نے بغير متن كے فارسی زبان میں تحريف شدہ قرآن شائع كيا تھا۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اخبار العالم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ افغانستان كے دو افراد نے جنہیں ۲۰ سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے بغير متن كے تحريف شدہ قرآن مجيد كےترجمے كی اشاعت كے علاوہ پيغمبری كا بھی دعوی كيا تھا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق افغانستان كے نامہ نگار " احمد غوث زلمی" اور " قاری مشتاق احمد" نے ۲۰۰۷ء میں افغانی زبان میں بغير متن كے قرآن مجيد كا ترجمہ شائع كر كے لوگوں میں مفت تقسيم كيا تھا۔ قرآن مجيد كےاس ترجمے پر افغانستان كےعلماء نےشديد تنقيد كرتے ہوئے اس اقدام كو كفر قرار ديا تھا اور مطالبہ كيا تھا كہ ان افراد كو سزائے موت دی جائے۔
365175

نظرات بینندگان
captcha