روس كی رياست " كورگان" میں مسلمان مبلغين كی تعليم و تربيت كے مركز كا افتتاح

IQNA

16:20 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1746065

روس كی رياست " كورگان" میں مسلمان مبلغين كی تعليم و تربيت كے مركز كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ" روس میں مركزی دينی ادارے كےسرپرست " طلعت تاج الدين" نے خبر دی ہے كہ روس كی رياست " كورگان" میں مسلمان مبلغين كی تعليم و تربيت كے لیے ايك مركز قائم كياجائے گا۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " البشائر" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " طلعت تاج الدين" نے اس مركز كے متعلق گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ یہ دينی مركز ماسكو میں اسلامی يونيورسٹی " فخرالدين" سےوابستہ ہو گا اور عنقريب اس مركز كا افتتاح ہو جائےگا۔ انھوں نےمزيد كہا كہ یہ مركز مسلمان مبلغين كی تعليم و تربيت كا اہتمام كرے گا اورروس كا مركزی دينی ادارہ اس كی ہر قسم كی پشت پناہی كرے گا۔ جناب " طلعت تاج الدين" نے وضاحت كی كہ اس مركز میں عربی اور روسی زبان میں تدريس كی جائے گی اور اس مركز میں روس كے نامور علماء تدريس كریں گے۔ انھوں نےآخر میں كہا كہ ہمارا ارادہ ہے كہ روس كی تمام رياستوں میں اس قسم كے مراكز قائم كریں تاكہ اس ملك میں مسلمان مبلغين اور پيش نمازوں كی كمی كو پورا كيا جا سكے۔
364533

نظرات بینندگان
captcha